چنے کی کاشت کے لئے موزوں شرح بیج سال 18-2017

Author : Muhammad Afzal
Working to advance the whole of Pakistani agriculture that improve profitability, stewardship and quality of life by the use of Technology.
Studied at : KTH Royal Institute of Technology, Stockholm Sweden.
Co-founder : Nordic Experts AB Sweden
Lives in : Stavanger, Norway
From : Shorkot, Dist Jhang Pakistan
Timestamp: 31 December 2017 08:59 am

چنے کی کاشت کےلئے موزوں شرح بیج :

  • عام جسامت کے دانوں والی اقسام کا 30 کلو گرام صاف ستھرا ، خالص اور صحتمند بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔
  • دیسی اور کابلی چنے کی موٹے دانون والی اقسام کا بیج 35 کلوگرام فی ایکڑ سے کم استعمال نہ کریں۔
  • ایک ایکڑ میں 85 سے 95 ہزار پودے ہونے چاہئیں۔
  • بیج کو گریڈنگ کرکے موٹے دانے کاشت کئے جائیں تو شروع میں ہی صحت مند پودے اُگیں گے اور ان کی اچھی نشونما ہونےسے پیداوار میں اضافہ ہوسکتاہے۔

بیج کو زہر لگانا :

فصل کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے بیج کو سرائیت پزیر زہر لگانا بہت ضروری ہے اس لئے زرعی توسیعی عملہ کے مشورہ سے کاشت سے پہلے بیج کو مناسب پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں۔

بییج کو جراثیمی ٹیکہ لگانا :

  • بیج کو جراثیمی ٹیکہ لگا کر کاشت کرنے سے پودے کی ہوا سے نائڑوجن حاصل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اور زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ ایک ایکڑ کے لئے بیج کو ٹیکہ ( پیکٹ پر درج مقدار) لگانے کے لئے تین گلاس یعنی 750 ملی لٹرپانی میں 150 گرام ( تقریبا اڑھائی چھٹانک ) شکر ، گڑ یا چینی ملاکر
  • شربت کی صورت میں بیج پر چھڑکیں۔ پھر اس میں ٹیکہ ملا کر بیج اور ٹیکہ کو اچھی طرح ملائیں۔ تاکہ ٹیکہ
  • یکساں طور پر بیج کولگ جائے۔ بیج کو سایہ میں خشک کرنے کے بعد جلدی کاشت کریں۔ کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکہ کی افادیت بتدریج کم ہوتی جاتی ہے۔ یہ ٹیکہ قومی زرعی تحقیقاتی ادارہ اسلام آباد
  • (این،اے،ار،سی) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ (اے،اے،ار،ائی) فیصل آباد اور نجی (این،ائی،بی،جی،ای) جھنگ روڑ فصیل آباد سے حاصل کیاجاسکتاہے

فراہمی بیج :

ترقی دادہ اقسام کا بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن ،نیاب فیصل آباد، نظامت دالیں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ(اے،اے،ار، ائی) فیصل آباد، بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ(اے،اے،ار،ائی) چکوال اور ایرڈ زون تحقیقاتی ادارہ (اے،زڈ،ار،ائی) بھکر سے حاصل کیا جاسکتاہے۔

بیج کی دستیابی :

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے پاس اس سال مختلف اقسام کابیج درج شدہ مقدار میں دستیاب ہیں

نمبر شمار نام قسم مقدار بیج (40 کلوگرام) نمبر شمار نام قسم مقدار بیج (40 کلو گرام )
1 بٹل 98 8560 3 تھل 06 1560
2 پنجاب 2008 20000 4 بھکر 2011 1960

 

 
 
By continuing to use kisanlink you accept our use of cookies (view more on our Privacy Policy). X