ازولا کیا ہے؟

Author : Chaudhary Abdullah
Studied at : University of Agriculture Faisalabad
Works at : KisanLink
Designation : Consultant
Lives in : Okara, Punjab
From : Okara, Punjab
Timestamp: 27 March 2020 10:22 am

*ازولا کیا ہے؟ ازولاپانی میں پایاجانےوالاپوداہے۔جس کی فیملی سالوینیاسی ہے۔اسکو چاول کی فصل میں سبزکھادکےطورپراستعمال کیاجاتا ہے۔۔یہ بہت جلدی نشوونماپاتاہے۔یہ اپنی پسندیدہ آب و ہوا میں سات دن کے اندر اپنا بائیوماس دوگنا کر جاتاہے۔اس میں نائٹروجن,فاسفورس،امائنوایسڈاور بہت سےنیوٹرینٹس پائےجاتےہیں۔ *ازولااگانےکاطریقہ: اسکو تولیدی عمل اور غیر تولیدی عمل دونوں طریقوں سے اگایا جاسکتا ہے۔ ازولاکوپانی میں اگایاجاتاہے۔اسکوپچاس فیصدتک روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔چونکہ ازولاپانی میں پایا جاتا ہے تو اسکواگانے کے لیےپانی کی مقدار چھ انچ تک ہونی چاہیئے۔درجہ حرارت 20سےلےکر35سینٹی گڑید تک ہونا چاہیئے۔پانی کی پی ایچ 4سے 7 تک ہونی چاہیئے۔ *ازولامیں پائےجانے والےمرکبات: ازولامیں پروٹین،امائنوایسڈ،وٹامن اے،وٹامن بی اور کیروٹین پایا جاتا ہے جو نشوونما کو بڑھاتے ہیں اور اسکے علاوہ کیلشیم ،فاسفورس،پوٹاشیم،فیرس اور میگنیشیم جیسے منرلز پائے جاتے ہیں۔ خشک ازولامیں تیس فیصد تک پروٹین اور پندرہ فیصد تک منرلز اور نو فیصد تک امائنو ایسڈ اور بائیوفعال مادہ ہوتا ہے۔ *فائدے/استعمال: ✓یہ زمین کی زرخیزی کو بڑھاتاہے۔ ✓پولٹری فارمنگ میں بہت اہمیت کا حامل یے۔ ✓ڈیری فارمنگ میں بہت سے فائدے ہیں۔ ✓اسکوپانی صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا یے۔ ✓اس سے بائیوگیس کی تیاری بھی کی جا سکتی ہے۔ ✓اس سے مچھروں پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔ ✓امونیا کے اتار چڑھاو کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ ✓ڈک فارمنگ کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ *پیداوار: تازہ ازولا کی اوسط پیداوار 400 من سے لے کر 500من تک فی ایکڑکے حساب سے ہوتی ہے۔ محمد عبداللّٰہ عزیز شعبہ ہارٹیکلچرل سائنسز محمد زمان عارف شعبہ ایگرانومی

 
 
By continuing to use kisanlink you accept our use of cookies (view more on our Privacy Policy). X