لہسن جی ون کے لئے زمین کی تیاری سے لے کر کاشت کرنے کے مراہل

Author : Muhammad Faisal Chaudhary
Designation : Consultant KisanLink
Timestamp: 31 December 2017 08:59 am

لہسن جی ون کے لئے زمین کی تیاری سے لے کر کاشت کرنے کے مراہل

لہسن کاشت کرنے کے لیے زرخیز اور نرم زمین کا انتخاب کیا جائے. پھر اس زمین پر دو سے تین بار ہل چلایا جائے.ہل چلانے کے بعد زمین کو لیزر لیول کیا جائےپھر زمین میں نامیاتی مادہ کو ڈالا جائے. نامیاتی مادے میں کمپوسٹ ڈالا جائے اگر کمپوسٹ نہیں ملتا تو پھر گوبر کو ڈالا جائے ایسا گوبر ڈالا جائے جو  بالکل گلا سڑا ہوا ہو.نامیاتی مادہ ڈالنے کے بعد زمین پر تین سے چار بار پھر ہل چلایا جائے.پھر زمین کو بالکل نرم کرنے کے لئے ایک یا دو بار روٹاویٹر چلایا جائے.اب زمین بالکل تیار ہے.اب اس زمین پر فاسفورسی کھادوں کا استعمال کرنا ہے جو کہ دو بیگ ڈی اے پی فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کرنے ہیں. اگر ڈی اے پی کھاد استعمال نہیں کرنی پھر لہسن کاشت کرنے کے بعد دو بیگ امونیم فاسفیٹ فی ایکڑ کے ساتھ سے استعمال کیے جائیں.امونیم فاسفیٹ فاسفورس کھاد کے لیے استعمال کریں گے یہ کھاد پانی میں سو فیصد حل پذیر ہے اور تزابی نیچر کی کھاد ہے.اس لئے اس کے بعد کو لہسن کاشت کرنے کے بعد پانی میں حل کرکے استعمال کریں گے.

 اس زمین پر ہم نے بیڈ بنانے ہیں. اور یہ بیڈ سپیشل لسن لگانے والے  پلانٹر کے ذریعے بنائے جائیں گے. اگر یہ پلانٹر نہیں ہے تو پھر عام ریجر کے ذریعے کھالیا بنائی جائیں.جس کے ذریعے کھالیا 27 انچ سے لے کر تیس انچ کے فاصلے پر بنتی ہیں.

اب لہسن کاشت کرنے کا مرحلہ شروع ہوگا: اگر ہم نے لہسن کو بیڈ کے اوپر کاشت کرنا ہے تو پھر پودے سے پودے کا فاصلہ چار سے پانچ انچ تک رکھا جائے گا.اور لائن سے لائن کا فاصلہ سات سے آٹھ انچ ہوگا اب تو اس فاصلے پر سیڈ لگانے کے لئے ڈرم بھی موجود ہیں.جو کہ نشان لگانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور اس نشان پر پھر ہم سیڈ لگائیں گے پھر ان نشانات پر ہم سیڈ لگائیں گے.اور اب تو لہسن کی مکینیکل کاشت کرنے کے لئے مکینیکل پلانٹ پر بھی موجود ہیں. جو کہ نیچے تصویر میں دکھائے گئے ہیں.

اور اگر ہم نے کھالیوں پر لہسن کاشت کرنا ہے تو پھر کھالیوں کے دونوں اطراف کے چار سے پانچ انچ کے فاصلے پر سیڈ کاشت کیا جائے گا یہ سیڈ عام لیبر کے ذریعے مینولی کاشت کیا جائے گا.لہسن کا سیڈ کاشت کرنے کے بعد پھر فوری پانی لگانا ہوگا. نیچے زمین کی تیاری سے لے کر لہسن کاشت کرنے کی ساری تصویریں موجود ہیں.

 

 
 
By continuing to use kisanlink you accept our use of cookies (view more on our Privacy Policy). X