موسم گرما کی سبزیوں کی اوپن فیلڈ میں کاشت

Posted in CategoryAgriculture Discussion
  • Muneer Malik 6 years ago


    معزز کسان بھائیو ! موسم گرما کی سبزیوں کدو، کریلا، بھنڈی ، ٹماٹر، بینگن، بیل توری ،سبز مرچ وغیرہ کی کاشت کا وقت قریب ہے جن دوستوں نے موسم گرما کی سبزیاں لگانے کا پلان کیا ہے جلد از جلد مرچ اور ٹماٹر کی پنیریاں کاشت کر لیں یا مطلوبہ پنیریوں کا انتظام کر لیں اور زمین کی تیاری جلد از جلد مکمل کر لیں .
    زمین کی تیاری اور کھادیں : 
    سب سے پہلے زمین کو لیزر لیول کروائیں .ایک سال پرانا گلا سڑا گوبر یا کمپوسٹ 4 تا 5 ٹرالی فی ایکڑ زمین میں ڈالیں اور اچھی طرح سے روٹاویٹ کر کے ہل چلائیں . ہر تیسرے یا چوتھے دن سہاگہ دے کے ہل چلاتے رہیں کہ 15 فروری تک زمین کی مٹی پاؤڈر نما ہو جاۓ .جن کی زمینیں کمزور ہیں سوائل لیبارٹری سے مٹی کا ٹیسٹ کروا لیں اور جن بھائیوں کی زمینیں فصلیں اگاتی ہیں بوقت کاشت دو بوری ڈی اے پی ،ایک بوری ایس او پی ،ایک بوری ایمونیم سلفیٹ ،اور 8 کلوگرام فیوراڈان فی ایکڑ ڈالیں اور آخری دفعہ روٹاویٹر چلا کر فصلوں کے مطابق بیڈ شیپر یا لیبر کی مدد سے مطلوبہ بیڈز تیار کر لیں .
    بیج کو زھر لگا کے کاشت کریں :
    بیج کو عام طور پر صرف تھائرم سے ٹریٹ کر کے پیک کیا جاتا ہے جو قطن بھی فنگس اور پیسٹس سے محفوظ نہیں کر پاتا.اس لئیے بیج کو خشک کپڑے پر بچھا دیں اور ٹاپسن ایم 2.5 گرام ، امیڈا کلوپرڈ 2.5 گرام اور 10ملی لیٹر پانی کا مکسچر بنا کے بیج پر چھڑکاؤ کریں اور دوسرے ہاتھ سے بیج کو لگاتے جائیں یہاں تک کے مکسچر ہر ایک بیج کے ساتھ چپک جاۓ . پھر 2 سے 4 گھنٹے بیج کو چھاؤں میں پڑا رہنے دیں کہ اچھی طرح خشک ہو جاۓ 
    مختلف سبزیوں کے لئیے بیڈز کے سائز اور پودے سے پودے کا فاصلہ : 
    بھنڈی،بینگن اور سبزمرچ کے بیڈز کا سائز 2 فٹ چوڑا رکھیں .مرچ اور بینگن کے پودے سے پودے کا فاصلہ 2 فٹ اور بھنڈی کے بیج کا چوپہ 2 سے 3 انچ کے فاصلے سے بیڈ کی دونوں اطراف میں کریں . کدو،ٹماٹر،کریلا،بیل توری کے بیڈز کا سائز چار فٹ رکھیں . ٹماٹر کے پودے سے پودے کا فاصلہ دوفٹ اور کدو،کریلا ،بیل توری کے بیج کا چوپہ ڈیڑھ سے دو فٹ کے فاصلے پر کریں لیکن چار فٹ بیڈ سائز پہ کدو،کریلا اور بیل توری کو بانس لگا کر جال پر چڑھانا ہوگا جو ان فصلوں کی بھرپور پیداوار لینے کا بہترین طریقہ ہے .اگر جال نہ لگانا ہو تو بیل توری،کدو اور کریلے کی فصل کے لئیے بیڈز کا سائز 8 فٹ رکھیں .
    کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے بچاؤ : 
    جب پودے چھوٹی عمر کے ہوتے ہیں تو ان کو نگہداشت اور دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے.روزانہ کی بنیاد پر دن میں دو دفعہ فصل کا بغور معائنہ کرتے رہیں .کسی بھی بیماری جیسے ڈیمپنگ آف، اگیتا جھلساؤ وغیرہ یا تیلہ،ٹوکہ ،سرخ بھونڈی،تھرپس وغیرہ کے اثرات یا آمد محسوس ہو تو فوری طور پر اپنی پیسٹاسائیڈز کمپنی کے نمائیندے سے رابطہ کریں یا بیسٹ گرو ایگری سروسز کے وٹس ایپ نمبر 03458638372 پر فصل کی تصویریں بھیج کر مسئلے کا حل دریافت کریں . عام طور پر آپ کے سٹاک میں امائینو ایسڈ، این پی کے ، بائ فینتھرین ، امیڈا،پائری،مینکوزیب وغیرہ کے پراڈکٹس کا ہونا ضروری ہے 
    جڑی بوٹیوں کا خاتمہ : 
    جڑی بوٹیوں کا خاتمہ بذریعہ گوڈی لگاتار جاری رکھیں .. اگاؤ سے لے کر فصل کے سیزن کے اختتام تک پانی لگانا اور پانی کے ساتھ کھادوں کا فلڈ کرنا موقع کے مطابق آپکو ہر زرعی ماہر بتا سکتا ہے یا آپ بیسٹ گرو ایگری سروسز کے وٹس ایپ پہ رابطہ کریں .. مزید معلومات کے لئیے 03046069797 پہ رابطہ کریں . 
    خیراندیش : منیر ملک .

  • Muhammad Afzal 6 years ago

    بہت اچھا لکھا ہے

  • Ch.Abdul Raouf 6 years ago

    Well done..

  • Arfan Akram 4 years ago
    Very Good
  • Arfan Akram 4 years ago
    Testing comment
  • Arfan Akram 4 years ago
    Just test
  • Arfan Akram 4 years ago
    Let me test
  • Arfan Akram 4 years ago
    Testing comment
  • Arfan Akram 4 years ago
    New comment loader test
  • Arfan Akram 4 years ago
    Test comment 9

Please login or register to leave a response.