جانور کو فربہ کرنے کا ونڈہ

Posted in CategoryDairy Cows & Cattle
  • Mehran Sarwar 5 years ago

     

    جانور کو فربہ کرنے کا ونڈہ

    اکثر بھائی فربہ کرنے کا ونڈہ پوچھتے ہیں آور جواباً انہیں مختلف ٹرکوں کی بتیوں کے پیچھے بھگا دیا جاتا ہے جن میں.... 
    *ڈی سی پی نما ہڈیوں کا چورن، 
    *منرل مکس نما کیمیکلز، 
    *بازاری ونڈے نما پھٹیچر اجزاء، 
    *اور یا پھر باسی چارے کو سائلیج کا لباس پہن کر میدان میں اتار دیا جاتا ہے

    میری آپ سے گزارش ہے کہ.... 
    *اپنے جانوروں کو معیاری اور تازہ خوراک کھلائیں
    *گھر تیارکردہ قدرتی اجناس کے ونڈے میں ہر قسم کے منرلز اور وٹامنز ہوتے ہیں کو مویشیوں کے لئیے ضروری ہے

    دیسی اجناس کا فارمولا پیشِ خدمت ہے
    جسے پسند آئے کوشش کرے وہ اپنے جانوروں کو کھلائے
    جسے ناپسند ہو وہ اس سے بہتر فارمولا پیش کرے ہم بخوشی اس کو قبول بھی کرینگے اور شکریہ بھی ادا کرینگے!

    آپ جہاں بھی رہیں اپنی مٹی سے پیار کریں اپنے لوگوں کے لئیے آسانیاں پیدا کریں کیونکہ یہ سنت بھی ہے ورنہ مدینے والے ہجرت کے بعد واپس کفارِ مکہ پر حملہ نہ کرتے!!!

    ونڈہ پیشِ خدمت ہے ؛
    *10KG السی
    *10KG کالا چنہ یا کرہ
    *50KG جو یا گندم
    *50KG مکئی یا مکئی کا چوکر
    *5KG گُڑ
    *5KG آیوڈین نمک
    *40KG کھل بنولہ سکھر 
    *5KG تارہ میرا 
    *تمام اجزاء کو موٹا دلوا لیں 
    *گڑ اور ایک بوری کھل بنولہ کو کوٹ کر نمک کیساتھ ونڈے میں شامل کریں 
    *نئی خوراک ہمیشہ کم.مقدار میں دینا شروع کریں اور آهسته آهسته جانور کو پسندیدگی اور مثبت نتائج کو دیکھتے ہوئے ہر ہفتے اس میں اضافہ کرلیں 
    *بڑے جانور یعنی بچھڑے وغیرہ کو روزانہ ایک کلو صبح ایک کلو شام سے شروع کریں اگر جانور کو پسند آئے تو دوکلو صبح دو شام دیں 
    *بکروں وغیرہ کو ایک کلو صبح اور آدھا کلو شام دیں صبح کا بھگویا شام کودیں اور شام کا بھگویا صبح دیں
    *اپنے جانوروں کو وافر مقدار میں پانی مہیا کریں
    *کھرلی میں نمک کا پتھر رکھیں
    *صفائی کو نصف ایمان کسی وجہ سے ہی کہا گیا ہے صفائی کا خاص خیال رکھا کریں 
    اور جانوروں سے دوستی رکھیں وہ آپکو اپنے مسائل سمجھا سکتے ہیں بشرط یہ کہ آپ کو ان سےقربت ہو!

    سیکنڈ ایڈیشن

    والسلام
    گجر ملنگ

Please login or register to leave a response.