Debeaking.

Posted in CategoryPoultry Discussion
  • Muhammad Nadeem 5 years ago

    Debeaking.

    چوزوں کی چونچیں کاٹنا(لیر اور دیسی مرغیوں کیلیے )
    انڈہ پروڈکشن کیلیے پالی جانیوالی تمام نسل کی مرغیوں خواہ دیسی ھو یا لیئر کی چونچ کاٹنی چاھئے .اس کے بہت سے فائدے ھے .
    یاد رکھے آپ پرندے کی نسل کی پیوند تو کر سکتے ھے مگر اس کی فطرت نہی بدل سکتے .ٹھونگ مارنا مرغی کی جبلی صفت ھے .اور خاص کر ھر رنگ دار شے کو ٹھونگ مارنا .
    مرغی جب انڈہ دیتی ھے تو اس کی تولیدی نالی کا کچھ حصہ کچھ دیر کیلیے باھر ھوتا ھے اس لال رنگ کو دیکھ کر ساتھ والی مرغی اپنی جبلت سے مجبور ھو کر اس تولیدی نالی پر ٹھونگ مارتی ھے .اگر چونچ کا نوکیلا حصہ کٹا ھوا ھو تو خاص نقصان نہی ھوتا ورنہ تیز نوکیلی چونچ کے کاٹنے سے تولیدی نالی میں سوزش ھو جاتی ھے اور نتیجہ موت ھے .
    درجہ حرارت یا تیز روشنی کیوجہ سے مرغی میں نمکیات کی کمی ھو جاتی ھے اور مرغیاں ایک دوسرے کا کاٹنا شروع کردیتی ھے .اگر مرغیوں کی ڈبیکینگ وقت پر کی ھو تو ان کے ایک دوسروں کو کاٹنے سے نقصان نہی ھوتا .
    مرغیوں میں انڈے پینے کی عادت بھی فطری طور پر ھوتی ھے .اگر ڈبیکینگ کی گئی ھو تو مرغیاں انڈے توڑ نہی پاتی .اگر چونچ مکمل ھو تو مرغیاں انڈے توڑ کر پینے لگ جاتی ھے .
    چونچیں کاٹنے سے اموات کی شرح ایک سے ڈیڑھ فیصد کم ھو جاتی ھے .جبکہ فیڈ ضائع ھونے سے بچتی ھے .مرغی پر اعصابی دباؤ بھی کم ھوتا ھے .
    ڈبیکینگ (Debeaking) سے ٹھونگیں مارنے (Canabolism) کا عمل کم ھوتا ھے .
    چوزوں کی چونچیں کاٹنے کیلیے بجلی کا ایک مخصوص آلہ ھوتا ھے جسے ھم ڈبیکر (Debeaker) کہتے ھے یہ عام طور پر لیئر چوزہ بیچنے والی کمپنی ایسی سہولت دیتی ھے مگر بازار میں اب کچھ پرائیویٹ گروپس بھی ھے جو یہ خدمات دیتے ھے .
    عام طور پر ساتویں سے نویں دن تک چونچیں کٹوالینی چاھئے اور دوبارہ دسویں ھفتے کے بعد بعد سولہویں ھفتے تک کی عمر میں یہ عمل دوبارہ کرنا چاھئے .لیکن کیج فارمز پر یہ عمل زیادہ تر صرف پہلی بار ھی کیا جاتا ھے .
    عام چھوٹا فارمر جس نے گھریلو سطح پر کچھ مرغیاں رکھی ھو ان کی آسانی کیلیے ھم ڈبیکینگ کے عمل کی مزید وضاحت کرتے ھے .
    چونچ کاٹنے کیلیے تیز گرم بلیڈ سب سے بہتر ھے .تیز ناخن کٹر سے بھی چونچ کاٹی جاسکتی ھے .اوپر والی چونچ زیادہ کاٹے بہ نسبت نیچے والی چونچ کے .
    مقصد چونچ کا ھلکا سا حصہ کاٹنا ھے.پھر بارہ ھفتے کے بعد بے شک ناخن کٹر سے ڈبیکینگ کرے .یہ کام بہت احتیاط سے کیا جائے .
    چونچ کاٹنے سے ایک دن پہلے اور چونچ کاٹتے وقت اور اس کے ایک دن بعد ایڈک نامی وٹامن مسلسل چوزے کو پلائے .یہ خون کو گاڑھا کرتا ھے .اس کیوجہ سے بلیڈنگ کم ھوتی ھے .
    ڈبیکینگ کے بعد چوزے فیڈ کم کھاتے ھے مگر یہ اتنا اھم مسئلہ نہی ھے .
    ب

Please login or register to leave a response.