ہمارے متعلق

کسان لنک- کسان کی خوشحالی کا ضامن
کسان اور عام صارف کو ملانے کی انقلابی ٹیکنالوجی۔ آسان اور جدید۔
زراعت پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی پچھتر فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے اور قومی پیداوار کا اکیس فیصد صرف زراعت سے حاصل ہوتا ہے۔ زرمبادلہ کا پنتالیس 45 فیصد زرعی تجارت سے حاصل ہوتا ہے۔ زراعت کی اتنی زیادہ اہمیت کے باوجود پاکستان کا کسان بدحال ہے۔کسان کا اس قدر استحصال ہوتا ہے کہ وہ زرعی اجناس کی فروخت کے بعد اپنی آمدن سے اپنے روزمرہ کے اخراجات بھی پورے نہیں کر پاتا ۔ اس کی ساری زندگی قرضوں کے حصول اور انہیں اتارنے میں ہی گزر جاتی ہے۔ ہمارے کسان کی کسمپرسی میں جہاں بہت بڑا ہاتھ کسان کی ناخواندگی اور اپنے شعبے سے متعلق جدید طریقوں سے ناواقفیت ہے وہاں منڈی کا ظالمانہ نظام بھی ہے۔ اس نظام کا سب سے بڑا نمائندہ وہ مڈل مین ہے جو کسان کے استحصال کی علامت بن چکا ہے۔ کسان کی محنت کا سارا منافع مڈل مین لے جاتا ہے۔ مڈل مین کسان سے من مانی قیمت پر اجناس کی خرید کرتا ہے۔ چونکہ اس کے پاس مڈل مین کا کوئی متبادل نہیں ہوتا لہٰذا وہ اپنے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے اپنی اجناس کو اونے پونے داموں انہیں کے ہاتھوں بیچنے پر مجبور ہوتا ہے اور ساری زندگی استحصال کی اس چکی میں پستا رہتا ہے۔
کسان لنک – واحد نیٹ ورک
By continuing to use kisanlink you accept our use of cookies (view more on our Privacy Policy). X